لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی صدارت میں سنٹرل پولیس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب،تمام آر پی اوز، سی پی اوز،ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میچز،چینی و غیر ملکی باشندوں،سفارت خانوں،مالیاتی اداروں کے سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور شرح چالاننگ کیسز، کی پرفارمنس انڈیکیٹرز،ہارڈ کور پولیسنگ،ٹریفک مینجمنٹ اور خدمت مراکز کی کارکردگی بھی زیر غور آئی۔ لا اینڈ آرڈر ہینڈلنگ، کرائم کنٹرول،انویسٹی گیشن امور اور 1787 پر موصول شکایات کے ازالے کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ خواتین، بچوں اور کمزور طبقات کا تحفظ، انصاف و خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔آر پی اوز، ڈی پی اوز 1787 پر موصولہ شکایات کے ازالے کے لئے مانیٹرنگ میکانزم، ٹائم لائن کی پابندی یقینی بنائیں جبکہ مویشی و بجلی چوری، منشیات فروشی، ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے۔سنگین و پرانی دشمنی کے کیسز میں اسلحہ لائسنس منسوخی سمیت تمام انسدادی کارروائیاں عمل میں لائیں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
************************
