جرائم کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں، آئی جی

Jan 18, 2025

لاہور(کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس رواں سال بھی سنگین جرائم کے خاتمے کا مشن جاری رکھے ہوئے ہے اور صوبہ بھر میں خطرناک مجرمان کی سرکوبی کیلئے مصروف عمل، ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے 16 دنوں میں جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 142 گینگز کا خاتمہ کیا گیا۔لاہور سمیت صوبہ بھر میں کریمنل گینگز کے 311 مجرمان گرفتارکو کیا گیا اورمجرمان کے قبضہ سے 07 کروڑ روپے سے زائد پراپرٹیز  مال مسروقہ  برآمد کیا گیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے خطرناک گینگز کی سرکوبی میں بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش  دیتے ہوئے حکم دیا کہ کہ منظم جرائم کے مکمل خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے۔ ڈکیتی، قتل اور اغواء سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث پیشہ ور مجرمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ ہاٹ سپاٹ ایریاز میں موثر پلاننگ اور ٹارگٹڈ آپریشنز سے مجرمان کا صفایا کیا جائے۔آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کے قلع قمع میں تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

(روز نامہ پاکستان)

************************