Jan 18, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائیاں جاری، بیرون ملک مفرور قتل میں ملوث اشتہاری کو گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس سپیشل آپریشن سیل نے اہم کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کی واردات میں مطلوب خطرناک اشتہاری کو سعودی عرب سے گرفتارکیا اشتہاری حسنین احمد سیالکوٹ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ملزم حسنین احمد نے 2024ء میں ذیشان نامی شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور سعودی عرب فرار ہوگیا تھا۔ پنجاب پولیس نے مسلسل فالو اپ جاری رکھتے ہوئے رواں سال کے 16 دنوں میں تیسرا مفرور اشتہاری بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
