لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب نے سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج کیلئے مزید 25 لاکھ 50 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اے ایس آئی محمد یعقوب کو کینسر کے علا کیلئے 05 لاکھ روپے، اسسٹنٹ ریٹائرڈ سید ضیاء شبیر کو بلڈ کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے،،ڈرائیور کانسٹیبل محمد عمران اور کانسٹیبل اعجاز احمد کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس،ہیڈ کانسٹیبل عبدالجبار، ہیڈ کانسٹیبل محمد ذیشان اور ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد ریاض کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس،انسپکٹر کاشف احمد، سب انسپکٹر نصرت جمال اور کانسٹیبل نذر حسین کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس،کانسٹیبلز محمد یٰسین، آصف مجید اور صدام حسین کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس،جونیئر کلرک سجاد علی، ہیڈ کانسٹیبل عبدالسعید، کانسٹیبل احمر کو اپنے اور اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 02 لاکھ 15 ہزار روپے کی منظوری دی گئی۔ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران، کانسٹیبل نور العظیم، کانسٹیبل فیصل ادریس کو اپنے اور اہلخانہ کے علاج کیلئے مجموعی طور پر 02 لاکھ 10 ہزار روپے دئیے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
************************