Jan 18, 2025
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی درخواستیں اور مسائل سن کر فوری ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے لیڈی کانسٹیبل پٹھانی کوثر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ پولیس فورس کو ریلیف کی ہدایت کی جبکہ ریٹائرڈ کانسٹیبل عبدالحمید کی درخواست پر ڈی پی او قصور کو ریلیف کے احکامات جاری کیے۔ اسی طرح ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد مشتاق کی درخواست پراور ریٹائرڈ مرحوم کانسٹیبل شوکت علی کی بیوہ کی درخواست پر اے آئی جی ڈسپلن کو ریلیف کے احکامات جاری کیے۔ آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر طاہر سلیم اور کانسٹیبل محمد عثمان کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ جناح)
**********************
