آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور: پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مصروف عمل

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور: پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مصروف عمل
مختلف اضلاع میں تعینات ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 27 لاکھ روپے فنڈز جاری۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں مختلف اضلاع میں تعینات ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 27 لاکھ روپے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہور کے کانسٹیبل عبدالرحمٰن کو ڈیڑھ سالہ بیٹی کے سماعت کے علاج کیلئے 19 لاکھ 60 ہزار روپے دئیے گئے۔لیڈی سب انسپکٹر ماہ نور، ہیڈ کانسٹیبل محمد بابر اور کانسٹیبل شاہد حسین کو اپنے بچوں کے علاج کیلئے ڈھائی لاکھ روپے فی کس جاری کیے گئے۔میانوالی کے اے ایس آئی محمد سوار خان کو ڈیڑھ سالہ بیٹے کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔ ساہیوال کے کانسٹیبل یاور حسین کو 02 سالہ بیٹی کے دل کے علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے جاری کیے گئے۔لاہور کے ڈرائیور کانسٹیبل پرویز اختر کو بیٹی کے علاج معالجے کیلئے 75 ہزار روپے دئیے گئے۔ڈرائیور ہیڈ کانسٹیبل احسان اللہ اور کانسٹیبل محمد بلال کو اپنے بیٹوں کے علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 1 لاکھ 30 ہزار روپے جاری کیے گئے ہیں۔آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا رقم ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کی۔آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دستیاب وسائل کے موثر استعمال سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رکھے جائیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر62)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Monday, January 20, 2025