آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت: پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کاروائیاں جاری
رواں سال کے پہلے 19 دن میں انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 32 ملزمان گرفتار، 53 مقدمات درج کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تسلسل میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 02 مقدمات درج کر کے قانون شکن گرفتارکیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 309 افراد کو 09 لاکھ 48 ہزار روپے جرمانے عائد اور 35 افراد کو وارننگ جاری کی گئیں۔فصلوں کی باقیات جلانے کی 01، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 309 خلاف ورزیاں ہوئیں اوراینٹوں کے بھٹوں کی 09 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رواں سال کے پہلے 19 دنوں میں انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 32 ملزمان گرفتار اور 53 مقدمات درج کئے گئے۔7920 افراد کو مجموعی طور پر 01 کروڑ 59 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے جبکہ 621 افراد کو وارننگ جاری کی گئیں۔فصلوں کی باقیات جلانے کی 15 اور زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 7932 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ صنعتی سرگرمی کی 03، اینٹوں کے بھٹے کی 26 اور دیگر مقامات کی 03 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 3347 گاڑیوں کے چالان اور 230 کو بند کیا گیا۔رواں سال کے 19 دن میں شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 62 ہزار 822 گاڑیوں کے چالان کئے گئے جبکہ 07 ہزار سے زائد گاڑیوں کو بند اور 51 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز اور زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر61)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, January 20, 2025