سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی درخواستیں اور مسائل سن کر فوری ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے مرحوم پولیس اہلکار محمد آصف کی بیوہ کی درخواست پر ڈی پی او سیالکوٹ کو ریلیف کی ہدایت کی۔شہید کانسٹیبل ندیم تنویر کے والد کی درخواست پر ڈی پی او اوکاڑہ کو ریلیف کے احکامات جاری کیے جبکہ انسپکٹر محمد شاہد کی پروموشن سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر60)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, January 20, 2025