پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم

پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 39 لاکھ 60 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے، ترجمان پنجاب پولیس 
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس تسلسل میں سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 39 لاکھ 60 ہزار روپے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل محمد عاطف اور ڈرائیور کانسٹیبل فیاض اللہ کو میجر سرجری کیلئے 05 لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیےگئےہیں۔ کانسٹیبل ظفراللہ کو بیوی اور کانسٹیبل عدنان ملک کو بیٹی کےعلاج کیلئے ڈھائی لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ شہید انسپکٹر محمد رفیق کی بیوہ اور اے ایس آئی صدیق حیدر کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کئے گئے۔ کانسٹیبل طارق جاوید اور ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد یوسف کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 02 لاکھ 80 ہزار روپے فنڈز جاری کیے گئے۔کانسٹیبل سہیل احمد، ریٹائرڈ کانسٹیبل شیر باز اور کانسٹیبل قمر محمود کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ ریٹائرڈ انسپکٹر ارشاد اللہ، کانسٹیبل شہباز علی اور ٹریفک اسسٹنٹ فیض الرحمن کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کئے گئے۔ سب انسپکٹر عبدالرؤف، ٹریفک اسسٹنٹ محمد جہانگیر اور کانسٹیبل فخر حسین کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس کی منظوری دی گئی۔ کانسٹیبل غلام مصطفیٰ اور کانسٹیبل انور حسین کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ اے ایس آئی ساجد علی، کانسٹیبل محمد امین، کانسٹیبل محمد رمضان اور نائب قاصد محمد یوسف کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 02 لاکھ 60 ہزار روپے دئیے گئے۔ اسی طرح ریٹائرڈ کانسٹیبل فرزند علی، مالی زاکر حسین، مرحوم کانسٹیبل احمد یار کو اپنے اور اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر دو لاکھ روپے دئیے گئے۔ کانسٹیبل محمد سہیل، مرحوم آفس سپرنٹنڈنٹ عمران علی کی بیوہ، کانسٹیبل آصف شہزاد اور مرحوم سب انسپکٹر کرامت علی کی بیوہ کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر تین لاکھ روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مذکورہ بالا فنڈز میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد  فنڈز اجراء کی منظوری دی۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر58)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, January 19, 2025