Jan 16, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور ڈولفن سکواڈ کے شہید کانسٹیبل حافظ محمد نعمان کے اہلخانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا۔ اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق لاہور کی نجی ہا ؤسنگ سکیم میں گھر خرید کر دیا گیا۔ کانسٹیبل محمد نعمان نے گذشتہ سال شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران ڈاکو ؤں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا۔ شہید کانسٹیبل محمد نعمان کے لواحقین میں اہلیہ اور ایک بیٹی شامل ہیں۔ آئی جی نے شہید کانسٹیبل محمد نعمان کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل محمد نعمان نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔گذشتہ سال 27 پولیس شہدا کی فیملیز کیلئے گھروں کی خریداری کیلئے منظوری لی گئی۔
(روز نامہ پاکستان)
************************
