پنجاب پولیس حافظ آباد کی بڑی کامیابی، کروڑوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کر دیا
16 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائدمالیت کا مال مسروقہ 599 مالکان کے حوالے کیا گیا۔
پنجاب پولیس حافظ آباد نے کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کا مالِ مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کر دیاہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 16 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائدمالیت کا مال مسروقہ 599 مالکان کے حوالے کیا گیا۔ 03 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد نقدی، 20 تولے سے زائد طلائی زیورات اور 04 ٹریکٹرز مالکان کے حوالے کیے گئے جبکہ 01 جیپ، 181 موٹرسائیکلز، 10رکشے اور 73موبائل فونز بھی اصل مالکان کے حوالے کئے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ بجلی کی 47 موٹریں، 33 سولر پلیٹس اور 80 مال مویشی بھی مالکان کے حوالے کیے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے 648 ملزمان گرفتار، 505 مقدمات درج کیے جبکہ ملزمان کے قبضے سے 20 کلاشنکوف، 373 پسٹلز، 5رپیٹرز، 22 بندوقیں، 35 رائفلیں اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔ ڈی پی او حافظ آباد فیصل گلزار کی قیادت میں پولیس نے چوری اور ڈکیتی میں ملوث 53 گینگز کے 234 سے زائد ملزمان گرفتار کیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے حافظ آباد پولیس کو بہترین کارکردگی پر شاباش دی ہے جبکہ چوری و ڈکیتی شدہ مال مسروقہ کی برآمدگی پر مالکان نے ڈی پی او فیصل گلزار اور ان کی ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر51)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, January 16, 2025