پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 29 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹرعثمان انور پولیس فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 29 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، کانسٹیبل محمد توصیف کو گھٹنے کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دیئے گئے۔ شہید کانسٹیبل محمد ریاض کی بیوی کو کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ اسی طرح اے ایس آئی ارشاد احمد کو میجر سرجری کے لیے 2 لاکھ 90 ہزار دیئے گئے جبکہ کانسٹیبل یاسر علی کو کینسر کے علاج کیلئے 02 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ اے ایس آئی محمد یعقوب کو جگر کے علاج کیلئے 01 لاکھ 40 ہزار، کانسٹیبل تنویر الطاف اور کانسٹیبل حافظ فقیر محمد کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ فی کس دیئے گئے جبکہ اے ایس آئی محمد سعید، کانسٹیبل محمد صدیق، کانسٹیبل محمد عمران کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ فی کس جاری کیے گئے۔ ڈی ایس پی ریٹائرڈ محمد اشرف، سب انسپکٹر عنصر ایوب، اور ہیڈ کانسٹیبل خرم شہزاد کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس جبکہ سب انسپکٹر غلام حبیب، اے ایس آئی مدثر ایوب، سینٹری ورکر عرفان مسیح، نائب قاصد اقرار حسین، ہیڈ کانسٹیبل محمد حیات کو علاج معالجے کیلئے مجموعی طور پر 03 لاکھ 70 ہزار روپے جاری کیے گئے۔ اسی طرح کانسٹیبل اسد محمود، کانسٹیبل عبدالرؤف، کانسٹیبل شاہنواز شرجیل، کارپورل تابش عارف خان اور واشر مین علی رضا کو اپنے اور اہلخانہ کے علاج کیلئے مجموعی طور پر 03 لاکھ 73 ہزار روپے دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر50)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Thursday, January 16, 2025