سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی درخواستیں اور مسائل سن کر فوری ریلیف بارے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے لیڈی کانسٹیبل پٹھانی کوثر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ پولیس فورس کو ریلیف کی ہدایت کی جبکہ ریٹائرڈ کانسٹیبل عبدالحمید کی درخواست پر ڈی پی او قصور کو ریلیف کے احکامات جاری کیے۔ اسی طرح ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد مشتاق کی درخواست پراور ریٹائرڈ مرحوم کانسٹیبل شوکت علی کی بیوہ کی درخواست پر اے آئی جی ڈسپلن کو ریلیف کے احکامات جاری کیے۔ آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر طاہر سلیم  اور کانسٹیبل محمد عثمان کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
 
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر49)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Thursday, January 16, 2025