لاہور (کر ائم رپو رٹر) پولیس خدمت مراکز صوبہ بھر میں شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کے پہلے 13 دن میں 01 لاکھ 56 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 83 ہزار شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی جبکہ 36 ہزار سے زائدشہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کئے۔ اسی طرح 18 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ 04 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس حاصل کئے جبکہ کمزور طبقات کیلئے جاری اقدامات کے تحت 4700 سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ 1500 سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی۔ اسی طرح 3100 شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی اور 175 نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 4600 سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کی، 03 وویمن وائیلنس رپورٹس درج ہوئیں جبکہ 567 شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن کروائی۔ اسی طرح 27 شہریوں نے نجی ملازمین کی پولیس ویریفیکیشن کروائی۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
