لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے انسپکٹرز نے سنٹرل پولیس آفس ملاقات کی۔ملاقات میں انسپکٹرز نے آئی جی پنجاب کو پروموشن کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹرز کو ان کی پروموشن کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو انسپکٹرز کی پروموشن میں درپیش رکاوٹیں جلد از جلد دور کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس ملازمین کی ترقی کے حوالے سے''No Man Left Behind'' کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔سنیارٹی،میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے ملازمین کو فی الفور پروموشن دی جا رہی ہے۔سال 2025ء انشاء اللہ پروموشنز کا سال ثابت ہو گا۔بھرتیوں، پروموشنز، پوسٹنگز میں شفافیت کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ نے ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات بھی جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن،ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************
