آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب سہیل اشرف کے ہمراہ زیر تعمیر پراجیکٹس کا دورہ،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب سہیل اشرف کے ہمراہ زیر تعمیر پراجیکٹس کا دورہ،

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب سہیل اشرف کے ہمراہ زیر تعمیر پراجیکٹس کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق، دورے کے دوران آئی جی پنجاب نے زیر تکمیل سمارٹ پولیس سٹیشن اسلام پورہ اور سیف سٹیز وویمن ہاسٹل قربان لائنز کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ آئی جی پنجاب، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو نے سمارٹ پولیس سٹیشن اور وویمن ہاسٹل کے کنسٹرکشن ورک میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سٹیٹ آف دی آرٹ سیف سٹیز وویمن ہاسٹل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خواتین پولیس افسران و اہلکاروں کے لئے شاندار تحفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 204 بیڈز پر مشتمل زیرتکمیل 02 منزلہ سیف سٹیز وویمن ہاسٹل میں ڈے کیئر سنٹر، میس، لائبریری اور گیم ایریا شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور کے گنجان آباد علاقوں میں تعمیر ہو رہے 22 سمارٹ پولیس سٹیشنز تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں جبکہ آئی جی پنجاب نے جدید ڈیزائنگ سے مزین کثیرالمقاصد سمارٹ پولیس سٹیشن جلد ازجلد مکمل کرنیکی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 39 سمارٹ پولیس سٹیشنز صوبہ بھر کے گنجان آباد علاقوں میں 01 سے 02 کنال اراضی پر تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ تمام سمارٹ پولیس سٹیشنز سپیشل انیشئیٹو پولیس سٹیشنز پروٹوکول اور ایس او پیز پر فنکشنل ہونگے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس پنجاب کے بھرپور تعاون کو سراہا۔ اس موقع پر ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر سمیت پولیس اور کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ افسران بھی ہمراہ تھے۔
 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر48)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, January 15, 2025