رواں سال بھی پولیس شہدا کے اہلخانہ کی ویلفیئر اولین ترجیح، گھروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری

رواں سال بھی پولیس شہدا کے اہلخانہ کی ویلفیئر اولین ترجیح، گھروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور ڈولفن سکواڈ کے شہید کانسٹیبل حافظ محمد نعمان کے اہلخانہ کو 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا۔

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے رواں سال بھی پولیس شہدا کے اہلخانہ کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے جس کے تسلسل میں گھروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور ڈولفن سکواڈ کے شہید کانسٹیبل حافظ محمد نعمان کے اہلخانہ کو 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیاہے۔ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق لاہور کی نجی ہاؤسنگ سکیم میں گھر خرید کر دیا گیا۔ کانسٹیبل محمد نعمان نے گذشتہ سال شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کیا۔ شہید کانسٹیبل محمد نعمان کے لواحقین میں اہلیہ اور 01 بیٹی شامل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ آئی جی پنجاب کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل محمد نعمان کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل محمد نعمان نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ سال 27 پولیس شہدا کی فیملیز کیلئے حکومت پنجاب سے گھروں کی خریداری کیلئے منظوری لی گئی جبکہ 2017ء سے قبل کے پولیس شہدا کی فیملیز کو 170 پلاٹس اور گھروں کی تعمیرکے لیے 03 کروڑ 60 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کانسٹیبل محمد نعمان جیسے 1650 سے زائد بہادر شہداء کی امین فورس ہے اور پنجاب پولیس اپنے بہادر شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر47)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, January 15, 2025