ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب اظہر اکرم کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس
ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اظہر اکرم کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی لیگل اویس احمد ملک، تمام سی پی اوز، ڈی پی اوز اور متعلقہ افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی انویسٹی گیشن اظہر اکرم کی اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021ء پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تمام انویسٹی گیشن افسران کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ کورسز جلد شروع کروائے جائیں اور اینٹی ریپ انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ کی دفعہ 09 کے تحت شیڈول جرائم کی تفتیش ایس ایس او آئی یونٹ کرے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اینٹی ریپ انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ کے تحت تفتیش کیلئے 1450 افسران کو خصوصی ٹریننگ دی گئی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن نے مزید کہا کہ مدعی یا ملزم کے تفتیش سے مطمئن نہ ہونے کی صورت میں ایس ایس پی یا ایس پی خود تفتیش کریں۔ انہوں نے تمام میٹنگ کے شرکاء کو ہدایت دی کہ تبدیلی تفتیش کی صورت میں سینئر رینک افسران کو تفتیش کے لئے متعین کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹی ریپ انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ کی دفعہ 09، سٹینڈنگ آرڈر 1/24 کے تحت تمام عدالتی معاملات کو باآسانی ڈیل کیا جا سکتا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ خاتون مدعی یا ملزم کی صورت میں لیڈی پولیس افسران مقدمہ کی تفتیش کریں گی جبکہ اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021ء کے تمام مقدمات تربیت یافتہ انویسٹی گیشن افسران کو ہی مارک کیے جائیں۔
اجلاس میں اے آئی جی کرائم مانیٹرنگ خالد محمود افضال، ڈی ایس پی لیگل ون انویسٹی گیشن پنجاب قدیر انور، ڈی ایس پی آر ایم یو محمد عمران حیدر تھیم، تمام ایس ایس پیز انویسٹی گیشن، ایس ایس پیز آر آئی بی اور دیگر افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر46)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, January 14, 2025