سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری،
لاہور 14 جنوری۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات بھی جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، شہید اے ایس آئی بشارت علی کی بیوہ کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ ڈی ایس پی یوسف ہارون کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کو ریلیف کی ہدایت دی گئی۔ اسی طرح اردلی کانسٹیبل محمد ادریس کی تفتیش سے متعلق درخواست پر متعلقہ آفیسر کو ریلیف کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ کانسٹیبل فقیر حسین کی درخواست پر ڈی آئی جی آئی ٹی کو ریلیف کے احکامات بھی دئیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر45)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, January 14, 2025