پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل

پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل
رواں سال کے پہلے 13 دن میں 01 لاکھ 56 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پرپولیس خدمت مراکز صوبہ بھر میں شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کے پہلے 13 دن میں 01 لاکھ 56 ہزار سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 83 ہزار شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی جبکہ 36 ہزار سے زائدشہریوں نے پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے۔ اسی طرح 18 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ 04 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے جبکہ کمزور طبقات کیلئے جاری اقدامات کے تحت 4700 سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ 1500 سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی۔ اسی طرح 3100 شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی اور 175 نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 4600 سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کی، 03 وویمن وائیلنس رپورٹس درج ہوئیں جبکہ 567 شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن (ROPE) کروائی۔ اسی طرح 27 شہریوں نے نجی ملازمین کی پولیس ویریفیکیشن کروائی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ ہے۔ شہریوں کو24/7 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاکھوں شہری ماہانہ پولیس خدمت مراکز کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں جبکہ شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز کو مزید اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر44)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, January 14, 2025