سنٹرل پولیس آفس:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے انسپکٹرز کی ملاقا

سنٹرل پولیس آفس:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے انسپکٹرز کی ملاقات،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے لاہور سمیت مختلف اضلاع کے انسپکٹرز نے سنٹرل پولیس آفس ملاقات کی۔ ملاقات میں انسپکٹرز نے آئی جی پنجاب کو پروموشن کے حوالے سے درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انسپکٹرز کو ان کی پروموشن کے جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔
آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو انسپکٹرز کی پروموشن میں درپیش رکاوٹیں جلد از جلد دور کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس ملازمین کی ترقی کے حوالے سے''No Man Left Behind'' کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سینارٹی، میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے ملازمین کو فی الفور پروموشن دی جا رہی ہے جبکہ  پیپرلیس ورکنگ کو فروغ دے کر ہیومن ریسورس منجمنٹ سسٹم کے تحت اے سی آرز بھی بروقت مکمل کی جا رہی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈیجیٹلائز e-FOAS سسٹم پر ترقیوں کے نوٹیفکیشن کا عمل شروع کیا ہے اور سال 2025ء بھی انشائاللہ پروموشنز کا سال ثابت ہو گا۔ انہوں نے مزید کہ اکہ بھرتیوں، پروموشنز، پوسٹنگز میں شفافیت کے لئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جا رہا ہے اور فورس کا شفافیت پر مبنی سروس اینڈ پروموشن سٹرکچر اور ہیومن ریسورس منجمنٹ اینڈ ای فوس سسٹم پر اعتماد بڑھا ہے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر43)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, January 14, 2025