سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات،
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لاہو رکے اسسٹنٹ مظہر رفیق کی سکالرشپ کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کے احکامات جاری کیے جبکہ اوکاڑہ کے کانسٹیبل عابد علی کے علاج معالجے کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت کی گئی۔ اسی طرح اوکاڑہ کے ڈرائیور کانسٹیبل جعفر علی ندیم کی علاج معالجے کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت کی گئی جبکہ لاہور کے کانسٹیبل عارف حسین کی سکالرشپ کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کے احکامات جاری کیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سینئر ٹریفک وارڈن ناصر محمود کی سنیارٹی کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔ کانسٹیبل سید انوار الحسن کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت جاری کی گئی۔ اسی طرح ہیڈ کانسٹیبل عمران شہزاد کی ٹرانسفر کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو ریلیف کی ہدایت جاری کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ سینئر کلرک شاہنواز شوکت کی سرکاری فلیٹ کی درخواست پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو ریلیف کے احکامات جاری کیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر42)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, January 13, 2025