Jan 13, 2025
لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائیاں جاری ، بیرون ملک مفرور اقدام قتل میں ملوث اشتہاری کو گرفتار کر کے پاکستان منتقل کر دیا ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پنجاب پولیس نے بیرون ملک مفرور اشتہاری ارسلان اشرف کو جنوبی افریقہ سے گرفتار کر لیا اشتہاری مجرم ارسلان اشرف ایک شہری کو قتل کی غرض سے شدید زخمی کرکے جنوبی افریقہ فرار ہو گیا تھا۔ ارسلان اشرف اقدام قتل کے مقدمہ میں 03 سال سے تھانہ وانڈو گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری کے ریڈ نوٹس جاری کروائے اور جنوبی افریقہ پولیس کے ساتھ کلوز کوارڈنیشن سے اشتہاری کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا رواں سال کے پہلے 11 دن میں دوسرے اشتہاری کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیا۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
