لاہور (کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس کا خطرناک عادی و اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی 11 دنوں میں لاہور سمیت پنجاب بھر میں سنگین وارداتوں میں مطلوب 2800 سے زائد اشتہاری مجرمان گرفتار کیے گئے گرفتار اشتہاریوں میں اے کیٹیگری کے 934 اور بی کیٹیگری کے 1900 اشتہاری شامل ہیں پنجاب پولیس نے 900 سے زائد عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کاروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے اور کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ موثر تفتیش سے مقدمات کو جلد مکمل کرتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو خطرناک مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن اور ٹارگٹڈ آپریشنز کی خود نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************
