پانچ اضلاع کے ڈی پی او تبدیل ،ڈپٹی کمشنر پاکپتن کا بھی تبادلہ

Jan 11, 2025

لاہور،پاکپتن (کرائم رپورٹرسے، نمائندہ جنگ) آئی جی پنجاب نے متعدد اضلاع کے ڈی پی اوز تبدیل کر دئیے،رانا طاہر الرحمن ڈی پی او ساہیوال ، فیصل شہزاد ڈی پی او سیالکوٹ ،فلا ئٹ لیٖفٹینٹ(ر) حافظ کامران اصغر ڈی پی او بہاولنگر ، نصیب اللہ خان ایس ایس پی( آر اینڈ اے) سی ٹی ڈی روالپنڈی ، جاوید اقبال چدھڑ ڈی پی او پاکپتن ،کیپٹن(ر) طارق ولایت ایس ایس پی ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سی ٹی ڈی لاہور ،طارق عزیز ڈی پی او جہلم، عطا الرحمٰن ایس ایس پی (آر او)سی ٹی ڈی فیصل آباد ریجن،کاشف ذولفقار ایس ایس پی آپریشنز روالپنڈی اور ناصر محمود باجوہ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن ایس پی یو پنجاب لاہور تعینات کیا گیاہے، جبکہ انا عمر فاروق کو آئی جی آفس رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر پاکپتن سعدیہ مہرکا تبادلہ کرکے انہیں ایڈیشنل سیکرٹری اسپیشلائز ہیلتھ کیئر جبکہ ماریہ طارق کو نئی ڈپٹی کمشنر پاکپتن لگایا گیا ہے۔تبدیل

(روز نامہ جنگ)

*************************