سانحہ جی پی او چوک کے شہداء پولیس کی 17ویں برسی پر خراجِ عقیدت

Jan 11, 2025

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سانحہ جی پی او چوک کے شہداء پولیس کی 17ویں برسی پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والوں کو پنجاب پولیس سلام پیش کرتی ہے۔2008ء میں پنجاب پولیس کے 16 افسران و اہلکاروں نے قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔جی پی او چوک سانحہ میں شہید ہونے والوں میں 2 اے ایس آئیز اور 14اہلکار شامل تھے۔ سانحہ جی پی او چوک کے شہدا پولیس کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں تازہ رہے گی اور ملک و قوم کی حفاظت کیلئے لاہور پولیس کا ہرسپاہی فرنٹ لائن فورس کی حیثیت رکھتا ہے۔جام شہادت نوش کرنے والے غیور افسران و اہلکار لاہور پولیس کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ سانحہ پی او چوک کے شہداء کے اہلخانہ کو محکمہ پولیس میں ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں شہدائے پولیس کے ورثاء کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ 

(روز نامہ نوائےوقت)

************************