پنجاب پولیس کا 6 ہزار مرد خواتین کانسٹیبل بھرتی کا اعلان

Jan 10, 2025

آئی جی کے حکم پر بھرتی بورڈ قائم، شفاف بھرتی عمل کیلئے سخت نگرانی ہوگی

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس نے 6ہزارمرد کانسٹیبلز اور لیڈی کانسٹیبل کی بھرتیوں کا اعلان کر دیا ۔ امیدواروں سے درخواستیں 11سے 25جنوری تک پنجاب پولیس کی ویب سائٹ پر طلب کی گئی ہیں۔ بھرتی فارم آن لائن دستیاب ہونگے ۔ امیدوار اپنے متعلقہ اضلاع میں 300 روپے سروس چارجز کیساتھ جمع کروا سکیں گے ۔ امیدوار کا پنجاب اور متعلقہ ضلع کا رہائشی ہونا لازمی ہے ۔ بھرتی عمل شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے سخت نگرانی میں مکمل کیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب کے حکم پر بھرتی بورڈز کی تشکیل کی گئی ہے ۔

(روز نامہ دنیا)

************************