سرگودھا خوشاب روڈ پر دیرینہ دشمنی کے تناظر میں کار پر فائرنگ، 03 افراد ہلاک، 06 زخمی ہونے کا معاملہ, آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس،

Jan 10, 2025
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرگودھا خوشاب روڈ پر دیرینہ دشمنی کے تناظر میں کار پر فائرنگ کے نتیجہ میں 03 افراد ہلاک اور 06 زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ واقعہ کے فوری بعد ڈی پی او سرگودھا، ایس پی انوسٹی گیشن اور سینئر پولیس افسران نے فرانزک ٹیمیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے۔ اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
*******************