وزیر اعلی مریم نواز شریف کا محفوظ پنجاب ویژن،پنجاب پولیس کا خطرناک عادی و اشتہاری مجرمان کی خلاف کریک ڈاؤن جاری،
رواں سال کے ابتدائی 11 دن میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں سنگین وارداتوں میں مطلوب 2800 سے زائد اشتہاری مجرمان گرفتار، ترجمان پنجاب پولیس
وزیر اعلی مریم نواز شریف کے محفوظ پنجاب ویژن کی تکمیل میں پنجاب پولیس کا خطرناک عادی و اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی 11 دنوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں سنگین وارداتوں میں مطلوب 2800 سے زائد اشتہاری مجرمان گرفتار کیے گئے۔ گرفتار اشتہاریوں میں اے کیٹیگری کے 934 اور بی کیٹیگری کے 1900 اشتہاری شامل ہیں۔ پنجاب پولیس نے 900 سے زائد عدالتی مفرور بھی گرفتار کئے۔ گرفتار مجرمان میں اے کیٹیگری کے 250 اور بی کیٹیگری کے 670 عدالتی مفروران شامل ہیں جبکہ دوران آپریشنز 01 ہزار ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) کو بھی گرفتار کیا گیا جن میں اے کیٹیگری کے 370 اور بی کیٹیگری کے 630 ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں۔ سنگین جرائم میں مطلوب 01 اشتہاری کو بیرون ملک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ گذشتہ 11 دن میں صوبائی دارلحکومت لاہور میں 300 سے زائد اشتہاری مجرمان گرفتار کیے گئے۔ 160 سے زائد عدالتی مفرور اور 75 سے زائد ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) شامل ہیں۔ گذشتہ سال 01 لاکھ 40 ہزار سے زائد اشتہاری، 67825 عدالتی مفرور اور 36491 ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) گرفتار کیے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کاروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے اور کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ موثر تفتیش سے مقدمات کو جلد مکمل کرتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو خطرناک مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن اور ٹارگٹڈ آپریشنز کی خود نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر39)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Sunday, January 12, 2025