آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور: 2025 میں بھی دوران ڈیوٹی زخمی اہلکاروں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور: 2025 میں بھی دوران ڈیوٹی زخمی اہلکاروں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری 
کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کیجانب سے اہلکاروں کے طبی اخراجات کیلئے مزید 36 لاکھ روپے کی منظوری دے دی، ترجمان پنجاب پولیس
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے 2025 میں بھی دوران ڈیوٹی زخمی اہلکاروں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں جس کے تسلسل میں کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کی جانب سے اہلکاروں کے طبی اخراجات کیلئے مزید 36 لاکھ روپے کی منظوری دے دی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پی ایچ پی گوجرانوالہ کے زخمی ایس پی فاروق احمد بھٹہ کو علاج معالجے کے لیے 15 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ رحیم یار خان کے زخمی کانسٹیبل اظہر اقبال کو طبی اخراجات اور سرگودھا کے زخمی کانسٹیبل زاہد رفیق کو علاج معالجے کیلئے  فی کس5 لاکھ روپے کے فنڈ جاری کیے گئے۔ میانوالی کے زخمی کانسٹیبل سیف اللہ کو طبی اخراجات، سرگودھا کے زخمی کانسٹیبل عمران علی کو علاج معالجے اور رحیم یار خان کے زخمی کانسٹیبل عمر وڈا کو طبی اخراجات کیلئے فی کس 3 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ راولپنڈی کے ہیڈ کانسٹیبل مزمل حسین کو علاج معالجے کیلئے دو لاکھ روپے دئیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشاد کی زیر قیادت کمیٹی نے صوبہ بھر سے موصول کیسز اور دستاویزات کی سکروٹنی کے بعد فنڈز جاری کیے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرض کی راہ میں زخمی ہونے والے پولیس ملازمین کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات رواں سال بھی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غازی افسران و اہلکاروں کی جلد بحالی اور بہترین علاج معالجے کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر38)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
 
 
Press Release Date: 
Sunday, January 12, 2025