پنجاب پولیس اپنے ملازمین کے بچوں کی معیاری تعلیم اور صحت کے ساتھ تعمیری تفریح کیلئے بھی پرعزم
سنٹرل پولیس آفس کی درسگاہ میں ملازمین کے بچوں کیلئے اینیمیٹڈ فلم کی سکریننگ کا اہتمام کیا گیا، ترجمان پنجاب پولیس
معروف کارٹون فلم ”دی لائن کنگ“ سے بچوں کی بڑی تعداد محظوظ ہوئی، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورپولیس ملازمین کے بچوں کی معیاری تعلیم اور صحت کے ساتھ تعمیری تفریح کیلئے بھی پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں سنٹرل پولیس آفس کی درسگاہ میں ملازمین کے بچوں کیلئے اینیمیٹڈکارٹون فلم کی سکریننگ کا اہتمام کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ معروف کارٹون فلم ”دی لائن کنگ“ سے بچوں کی بڑی تعداد محظوظ ہوئی۔اس موقع پر اے آئی جی ایڈمن سنٹرل پولیس آفس حمزہ امان اللہ نے بچوں سے ملاقات کی اور تعلیمی و غیر نصابی سرگرمیوں بارے استفسار کرتے ہوئے شفقت کا اظہاربھی کیا۔ملازمین کے بچوں نے دلچسپ انداز میں اپنے ٹیلنٹ و تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔پولیس ملازمین کے بچوں کو سنٹرل پولیس آفس کے مختلف فلورز کی سیر کروائی گئی اور کھانے پینے کی اشیا سے تواضع بھی کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس ایک فیملی ہے اور فلم سکریننگ کا مقصد بچوں کو تفریح اور تعلیم کے مساوی مواقع فراہم کرنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم اور ہیلتھ ویلفیئر کیلئے بھرپور اقدامات جاری ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر37)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Saturday, January 11, 2025