آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور: پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مصروف عمل
مختلف اضلاع میں تعینات ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 29 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کے بچوں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں مختلف اضلاع میں تعینات ملازمین کے سنگین بیماریوں کا شکار بچوں کے علاج معالجے کیلئے مزید 29 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فیصل آباد کے کانسٹیبل محمد بوٹا کے 07 سالہ بیٹے کے بون میرو ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ روپے دئیے گئے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کے انسپکٹر علی ندیم کی 05 سالہ بیٹی کو برین ٹیومر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔سینئر ٹریفک وارڈن یاسر جمیل کو 04 سالہ بیٹی کے کینسر کے علاج کیلئے 05 لاکھ روپے دئیے گئے۔ پی ایچ پی کے کانسٹیبل خالد نسیم کو 10 سالہ بیٹی کے علاج معالجے کیلئے 04 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ سرگودھا کی لیڈی سب انسپکٹر حادیہ سمیع کو بیٹی کے علاج معالجے کیلئے اور کانسٹیبل ناصر حسین کو 04 سالہ بیٹی کے کینسر کے علاج کے لیے فی کس ڈھائی لاکھ روپے دئیے گئے جبکہ ٹریفک وارڈن اجمل علی کو 07 سالہ بیٹی کے علاج معالجے کیلئے 35 ہزار روپے دئیے گئے۔آئی جی پنجاب نے مذکورہ بالا رقم ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کیں۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال سے پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مزید اقدامات جاری رکھے جائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر36)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Saturday, January 11, 2025