سرگودھا خوشاب روڈ پر دیرینہ دشمنی کے تناظر میں کار پر فائرنگ، 03 افراد ہلاک، 06 زخمی ہونے کا معاملہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سرگودھا خوشاب روڈ پر دیرینہ دشمنی کے تناظر میں کار پر فائرنگ کے نتیجہ میں 03 افراد ہلاک اور 06 زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او سرگودھا کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔ واقعہ کے فوری بعد ڈی پی او سرگودھا، ایس پی انوسٹی گیشن اور سینئر پولیس افسران نے فرانزک ٹیمیوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے۔ اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر32)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Thursday, January 9, 2025