آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے دوران ڈیوٹی زخمی اہلکاروں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے دوران ڈیوٹی زخمی اہلکاروں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری
کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کی جانب سے اہلکاروں کے طبی اخراجات کیلئے مزید 15 لاکھ روپے کی منظوری دے دی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکے دوران ڈیوٹی زخمی اہلکاروں کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ کمپنسیشن ایوارڈ کمیٹی کی جانب سے اہلکاروں کے طبی اخراجات کیلئے مزید 15 لاکھ روپے کی منظوری دے گئی ہے۔ تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ وہاڑی کے زخمی کانسٹیبل افتخار احمد کو علاج معالجے کے لیے 5 لاکھ روپے جاری کیے گئے جبکہ شیخوپورہ کے ریٹائرڈ زخمی سب انسپکٹر محمد اقبال کو طبی اخراجات کیلئے 3 لاکھ روپے کے فنڈز منظور کیے گئے۔ اسی طرح لاہور کے زخمی کانسٹیبل شہباز کو علاج معالجے کیلئے ڈھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ لاہور کے زخمی کانسٹیبل علی حمزہ کو طبی اخراجات کیلئے کو ڈھائی لاکھ روپے جاری کیے گئے جبکہ زخمی کانسٹیبل امتیاز علی کو علاج معالجے کیلئے ڈھائی لاکھ روپے دئیے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشاد کی زیر قیادت کمیٹی نے صوبہ بھر سے موصول ہونے والے کیسزاور دستاویزات کی سکروٹنی کی گئی۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فرض کی راہ میں زخمی ہونے والے پولیس ملازمین کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غازی افسران و اہلکاروں کی جلد بحالی اور بہترین علاج معالجے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر30)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, January 9, 2025