Jan 09, 2025
لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے ملاقات کی۔ انہوں نے پولیس ملازمین کے مسائل سننے کے بعد فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ آئی جی نے ڈسپلن، ایڈمن ، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے ۔ مزید ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 18 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔
(روز نامہ جنگ)
*********************
