پولیس ملازمین انکے اہل خانہ کے علاج کیلئے مزید 18لاکھ کے فنڈز جار ی

Jan 09, 2025

 لاہور(کر ائم رپو رٹر) پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 18 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد عقیل کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ، ڈرائیور ہیڈ کانسٹیبل طارق علی کو سرجری کے لیے 02 لاکھ۔ سی ٹی ڈی کانسٹیبل امجد عباس کو کینسر کے علاج کیلئے ایک لاکھ 25 ہزار، لاہور کے جونیئر کلرک محمد شفیق کو بیوی اور بیٹے کے علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے دیئے گئے جبکہ ٹرینی سب انسپکٹر صنم فاروق کو آپریشن، ریٹائرڈ سب انسپکٹر فیض احمد کو کینسر کے علاج کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس جاری ۔ سینئر ٹریفک وارڈن محمد خان کو بیوی اور بیٹے کے علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ، لیڈی ہیڈ کانسٹیبل فائزہ علی کو سرجری کیلئے 70 ہزار روپے جاری کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی۔ جبکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ نے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سننے کے بعد فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔ اے ایس آئی شرافت علی کانسٹیبل مدثر ستار، سرگودھا کے کانسٹیبل تحسین عباس،چکوال کے سب انسپکٹر علی اکبر  ڈیٹا انٹری آپریٹر غلام عباس دیگر کی درخواستوں پر احکامات جاری کیے گئے۔ 

(روز نامہ پاکستان)

**********************