گجرات کے علاقہ ناگڑیاں چوک صبور میں معمولی جھگڑے کی عناد میں خاتون سمیت 02 افراد کے قتل کا معاملہ،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا نوٹس، آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے گجرات کے علاقہ ناگڑیاں چوک صبور میں معمولی جھگڑے کی عناد میں خاتون سمیت 02 افراد کے قتل کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی اوگجرات کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر29)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Wednesday, January 8, 2025