پنجاب پولیس کی 2025ء کی بڑی کامیابی، بیرون ملک مفرور دوہرے قتل میں ملوث پہلا اشتہاری گرفتار

پنجاب پولیس کی 2025ء کی بڑی کامیابی، بیرون ملک مفرور دوہرے قتل میں ملوث پہلا اشتہاری گرفتار،
پنجاب پولیس نے دوہرے قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری رفیع اللہ خان کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔
 
پنجاب پولیس نے 2025ء کی بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے بیرون ملک مفرور دوہرے قتل میں ملوث پہلا اشتہاری گرفتار کرلیا۔ پنجاب پولیس نے دوہرے قتل کی واردات میں مطلوب اشتہاری رفیع اللہ خان کو سعودی عرب سے گرفتار کیا۔ اشتہاری مجرم 02 شہریوں کو قتل کرکے سعودی عرب فرار ہو گیا تھا۔ اشتہاری مجرم رفیع اللہ خان دوہرے قتل کے مقدمہ میں 02 سال سے تھانہ کالا باغ میانوالی پولیس کو مطلوب تھا۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری کے ریڈ نوٹس جاری کروائے۔ سعودی عرب پولیس کے ساتھ کلوز کوارڈینیشن سے اشتہاری کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔ گذشتہ برس سنگین جرائم میں مطلوب بیرون ملک مفرور 104 اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کاروائی پر آر پی او سرگودھا و پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانونی کاروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ ایف آئی اے اور انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک مفرور مزید خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنائیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر28)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, January 8, 2025