پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم

پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 18 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے۔
پنجاب پولیس اپنی فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 18 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد عقیل کو کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے 10 لاکھ، ڈرائیور ہیڈ کانسٹیبل طارق علی کو سرجری کے لیے 02 لاکھ روپے جاری کیے گئے۔ سی ٹی ڈی کانسٹیبل امجد عباس کو کینسر کے علاج کیلئے ایک لاکھ 25 ہزار روپے جاری کیے۔ اسی طرح لاہور کے جونیئر کلرک محمد شفیق کو بیوی اور بیٹے کے علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے دیئے گئے جبکہ ٹرینی سب انسپکٹر صنم فاروق کو آپریشن، ریٹائرڈ سب انسپکٹر فیض احمد کو کینسر کے علاج کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس جاری کیے گئے۔ سینئر ٹریفک وارڈن محمد خان کو بیوی اور بیٹے کے علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ، لیڈی ہیڈ کانسٹیبل فائزہ علی کو سرجری کیلئے 70 ہزار روپے جاری کیے گئے۔ آئی جی پنجاب نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈ اجراء کی منظوری دی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی جدید سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر26)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, January 8, 2025