پنجاب پولیس کی خوارجی دہشتگردوں کے خلاف بڑی کامیابی
پنجاب پولیس نے خیبر پختونخوا بارڈر کے قریب خوارجی دہشتگردوں کے ٹھکانے مسمار کر دیئے، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس، سی ٹی ڈی ٹیموں نے مشترکہ کاروائی کے دوران ڈیرہ غازی خان میں پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر ایریا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس کی خوارجی دہشتگردوں کے خلاف بڑی کامیابی؛پنجاب پولیس نے خیبر پختونخوا بارڈر کے قریب خوارجی دہشتگردوں کے ٹھکانے مسمار کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں نے مشترکہ کاروائی کے دوران ڈیرہ غازی خان میں پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر ایریا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔دہشتگردوں کے بارے میں ملنے والے خفیہ اطلاع پر بستی جادے والی میں مشترکہ آپریشن کیا گیاتو اس دوران خوارجی دہشتگرد بھاری اسلحہ سے پولیس پر حملہ آور ہوئے جس پر ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کی قیادت میں پولیس ٹیموں نے بھرپور جوابی کاروائی کی اور خوارجی دہشت گرد پسپا ہو کر جھاڑیوں کی اوٹ لیتے ہوئے پہاڑوں میں بھاگ گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں نے پنجاب خیبر پختونخوا بارڈر پر خوارجی دہشتگردوں کے 02 ٹھکانے مسمار کرکے جلا دیے ہیں جبکہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔پولیس، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا سرحدی علاقے میں سرچ آپریشن جاری رہا۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے دہشتگردوں کے ٹھکانے مسمار کرنے پر ڈی جی خان پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں کو شاباش دی ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس نے 2024ء میں خوارجی دہشت گردوں کے 18 حملے ناکام بنائے۔ڈاکٹر عثمان انورنے مزید کہا کہ پنجاب پولیس خوارجی دہشت گردوں اور شر پسندوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے۔

(ہینڈ آؤٹ نمبر25)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, January 7, 2025