وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ڈرگ فری پنجاب ویژن

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ڈرگ فری پنجاب ویژن
رواں سال بھی آئی جی پنجاب کی زیر نگرانی صوبہ بھر میں پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز جاری،
رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 17 سو سے زائد چھاپے۔ ترجمان پنجاب پولیس
منشیات کے دھندے میں ملوث 1031 ملزمان گرفتار، 1026 مقدمات درج، ترجمان پنجاب پولیس
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں رواں سال بھی انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی صوبہ بھر میں پولیس کے انسداد منشیات آپریشنز جاری ہیں جس کے تسلسل میں رواں سال کے دوران صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 17 سو سے زائد چھاپے مارے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ منشیات کے دھندے میں ملوث 1031 ملزمان گرفتار کیے گئے اور 1026 مقدمات درج کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے 704 کلوگرام چرس، 36 کلو گرام ہیروئن، 03 کلو افیون،16 کلو آئس اور 15 ہزار لٹر سے زائد شراب بھی برآمد کی گئی ہے جبکہ نشے کی بیماری میں مبتلا 03 افراد کو بحالی کیلئے علاج گاہوں میں داخل کروایا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں رواں سال منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر 250 چھاپے،255 ملزمان گرفتار اور 250 مقدمات درج کئے گئے۔ملزمان کے قبضے سے 106 کلوگرام چرس، ایک کلو گرام ہیروئن،ایک کلوگرام افیون، 6 کلو گرام آئس اور تقریباً 1900 لیٹرز شراب برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے منشیات ڈیلرز و سمگلرز کے خلاف سپیشل آپریشنز میں مزید تیزی لانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر24)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Tuesday, January 7, 2025