ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب اظہر اکرم کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد،
تمام افسران 2024 ءکے زیر التواء چالانوں کو فوری طور پر کلیئر کرکے 4 دن میں سرٹیفیکیٹ جاری کریں، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب
ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اظہر اکرم کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں اے آئی جی خالدمحمود افضال، ڈی ایس پی لیگل ون انویسٹی گیشن پنجاب قدیر انور، ڈی ایس پی RMU محمد عمران نعیم اور ضلعی ایس ایس پیز انویسٹی گیشن، ایس ایس پیز RIB اور دیگر افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس میں گذشتہ برس میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری وچالان کی شرح کا جائزہ لیا گیا۔اے کیٹیگری کے اشتہاریوں کی گرفتاری، خواتین اور بچوں کے متعلق مقدمات کی تفتیش کے معاملات بھی زیر غور آئے۔ضلعی پولیس افسران نے چالانوں کی بروقت تکمیل کے متعلق اعلیٰ عدالتی احکامات پر عمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی۔ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب نے پراسیکیوشن کے تعاون سے گذشتہ سال کے زیر التواء چالانوں کو فوری یکسو کرنے کے ہدایت کی جبکہ سی پی اوز، ڈی پی اوز کو ٹاپ 20 اے کیٹیگری کے POs کی لسٹیں تیار کرنے اور گرفتاری کے لیے اقدامات کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن نے تمام افسران کو 2024ء کے زیر التواء چالانوں کو فوری طور پر کلیئر کرکے 4 دن میں سرٹیفیکیٹ جاری کرنے اور ایس ایس پیز انویسٹی گیشن کو بروقت چالان جمع کروانے میں اپنا سپروائزی کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔سی پی اوز، ڈی پی اوز اپنی نگرانی میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد اور پینڈنگ چالان جلد از جلد مکمل کروائیں۔
اظہر اکرم نے مزید کہا کہ سپروایزری آفیسر 17 دن کے اندر عبوری چالان عدالت میں جمع کروانے کے عمل کو یقینی بنائیں۔ ضلعی افسران اینٹی ریب انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ 2021ء پر ہر صورت عملدرآمد کروائیں اور دفعہ 22 کے متعلق سیکشن خود پڑھیں۔تفتیشی افسران کیس کی مکمل تیاری کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوں۔ پی ایف ایس اے کی پینڈنگ رپورٹس کو ایس ایس پیز انویسٹی گیشن اپنی نگرانی میں کلیئر کروائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر23)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, January 7, 2025