سنٹرل پولیس آفس: سینئر کلرک سے اسسٹنٹ کے عہدے پر پروموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں تقریب
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی اسسٹنٹس کو پروموشن پر مبارکباد، مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
محنتی، قابل اور تجربہ کار آفس سٹاف محکمہ کے ستون کا درجہ رکھتے ہیں، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
سینئر کلرک سے اسسٹنٹ کے عہدے پر پروموٹ ہونے والے افسران کے اعزاز میں سنٹرل پولیس آفس پنجاب لاہور میں تقریب منعقد ہوئی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے اسسٹنٹس کو پروموشن پر مبارکباد دی اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ محنتی، قابل اور تجربہ کار آفس سٹاف محکمہ کے ستون کا درجہ رکھتے ہیں۔ پنجاب پولیس میں اسسٹنٹ کی 123 خالی سیٹوں پر میرٹ پر پورا اترنے والے 54 سینئرکلرکوں کو اسسٹنٹ کے عہدے پرترقی دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اسسٹنٹ کی 69 باقی ماندہ سیٹوں پر میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق کوالیفائی کرنے والے ملازمین کو پروموشنز دی جائیں گی۔پولیس ملازمین کی پروموشن، سروس سٹرکچر پالیسی میں پولیس ملازمین کی مشاورت اور رضامندی کو مد نظر رکھا جا رہا ہے۔تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، ایس ایس پی آپریشنز لاہور تصور اقبال اور اے آئی جی ایڈمن حمزہ امان اللہ سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر22)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, January 7, 2025