پنجاب پولیس کا اپنے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی ویلفیئر کا مشن جاری،
پنجاب پولیس نے گردوں کے جان لیوا مرض میں مبتلا کانسٹیبل کا کڈنی ٹرانسپلانٹ کروا دیا، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی ویلفیئر کا مشن جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے گردوں کے جان لیوا مرض میں مبتلا کانسٹیبل کا کڈنی ٹرانسپلانٹ کروا دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سرگودھا پولیس کے کانسٹیبل تحسین عباس کے دونوں گردے ناکارہ ہونے پر زندگی کو خطرہ لاحق تھا۔پنجاب پولیس نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر (PKLI) سے معاہدے کے تحت ٹرانسپلانٹ کے تمام اخراجات خود اٹھائے اور کا نسٹیبل تحسین عباس کو ٹرانسپلانٹ کے لئے کوئی ادائیگی نہیں کرنا پڑی جبکہ کا نسٹیبل تحسین عباس کی اہلیہ نے گردہ عطیہ کیا۔ کانسٹیبل تحسین عباس نے سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی اور اظہار تشکربھی کیا۔کانسٹیبل تحسین عباس مکمل صحت یابی پر پنجاب پولیس اور شہریوں کی جوش و جذبے سے خدمت کے لے پُرعزم ہے۔اس موقع پر ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ متاثرہ پولیس اہلکاروں کی زندگی بچانے کے لئے پولیس ویلفیئر فنڈ سے ٹرانسپلانٹ اور سرجریز کے تمام اخراجات محکمہ برداشت کر رہا ہے۔پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے بہترین علاج معالجے کے لئے تمام معیاری ہسپتالوں کے ساتھ ایم او یو کئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی ویلفیئر نے مزید کہا کہ ٹرانسپلانٹ، ہارٹ و میجر سرجریز، قوت سماعت سے محروم بچوں کے کوکلئیر امپلانٹ اور ہیئرنگ ایڈ کی فراہمی میں بھرپور معاونت جاری ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کسی بھی بیماری یا مشکل میں اپنی ڈسٹرکٹ ویلفیئر برانچ سے رجوع کریں۔پنجاب پولیس اپنے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے، تعلیم اور ویلفیئر کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر21)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Tuesday, January 7, 2025