پنجاب پولیس کا اپنے ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی ویلفیئر کا مشن جاری

Jan 08, 2025

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کی ویلفیئر کا مشن جاری ہے جس کے تسلسل میں پنجاب پولیس نے گردوں کے جان لیوا مرض میں مبتلا کانسٹیبل کا کڈنی ٹرانسپلانٹ کروا دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سرگودھا پولیس کے کانسٹیبل تحسین عباس کے دونوں گردے ناکارہ ہونے پر زندگی کو خطرہ لاحق تھا۔پنجاب پولیس نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر (PKLI) سے معاہدے کے تحت ٹرانسپلانٹ کے تمام اخراجات خود اٹھائے اور کا نسٹیبل تحسین عباس کو ٹرانسپلانٹ کے لئے کوئی ادائیگی نہیں کرنا پڑی جبکہ کا نسٹیبل تحسین عباس کی اہلیہ نے گردہ عطیہ کیا۔ کانسٹیبل تحسین عباس نے سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی اور اظہار تشکربھی کیا۔کانسٹیبل تحسین عباس مکمل صحت یابی پر پنجاب پولیس اور شہریوں کی جوش و جذبے سے خدمت کے لے پُرعزم ہے.

(روز نامہ خبریں)

***********************