پنجاب پولیس میں 54 کلرک کی اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقی

Jan 08, 2025

ر میں تقریب منعقد ہوئی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے اسسٹنٹس کو پروموشن پر مبارکباد دی اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ انہوں نے کہا کہ محنتی، قابل اور تجربہ کار آفس سٹاف محکمہ کے ستون کا درجہ رکھتے ہیں۔ پنجاب پولیس میں اسسٹنٹ کی 123 خالی سیٹوں پر میرٹ پر پورا اترنے والے 54 سینئرکلرکوں کو اسسٹنٹ کے عہدے پرترقی دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اسسٹنٹ کی 69 باقی ماندہ سیٹوں پر میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق کوالیفائی کرنے والے ملازمین کو پروموشنز دی جائیں گی۔پولیس ملازمین کی پروموشن، سروس سٹرکچر پالیسی میں پولیس ملازمین کی مشاورت اور رضامندی کو مد نظر رکھا جا رہا ہے۔

(روز نامہ سٹی 42)

************************