لاہور(کرائم رپورٹرسے)لاہور کے علاقوں کوٹ لکھپت اور چوہنگ میں 7اور 12سالہ 2بچیوں کو زیادتی کانشانہ بنادیا گیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے۔ پہلا واقعہ کریم پارک کوٹ لکھپت میں ہوا جہاں کباڑ کی دکان پر سوکھی روٹیاں فروخت کرنے آئی 7سالہ بچی سے کباڑیے نے زیادتی کرکے اسے ڈرم میں بند کردیا،بچی کی تلاش میں آنیوالے اسکے چچا نے چیخ و پکار سن کر بھتیجی کو ڈرم سے نازک حالت میں باہر نکالا اورواقعہ بارےدریافت کیا۔پولیس نے بچی سے زیادتی میں ملوث ملزم کو کریم پارک میں اسکے رشتہ دار کے گھر سے ٹریس کرکے گرفتار کر لیادوسرے واقعہ میں چوہنگ میں ملزم آصف مسیح نے اسلحہ کی نوک پر 12سالہ محلے دار بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا،پولیس نے ملزم آصف مسیح کو گرفتار کرلیا ۔پولیس نےمتاثرہ بچی کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔
(روز نامہ جنگ)
************************