رحیم یار خان پولیس کے شہید کانسٹیبل کے اہلخانہ کوگھر فراہم

Jan 06, 2025

لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے سال 2025 میں بھی پولیس شہدا ء کے اہلخانہ کو گھروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے رحیم یار خان کے شہید کانسٹیبل محمد اسحاق کے اہل خانہ کو 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا ۔ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق نجی ہاؤسنگ سکیم رحیم یار خان میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا   ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کانسٹیبل محمد اسحاق  نے گذشتہ سال جون میں کراس فائرنگ کے دوران جام شہادت نوش کیا  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کانسٹیبل محمد اسحاق شہید کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل اسحاق احمد نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔

(روز نامہ پاکستان)

**********************