Jan 06, 2025
لاہور(نامہ نگار)۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کہاہے کہ پولیس خدمت مرکز پبلک سروس ڈلیوری کا شاندار پراجیکٹ ہے جس کا دائرہ کار مزید بڑھا رہے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 26 لاکھ سے زائد شہریوں نے پولیس خدمت مراکز سے متعلقہ سروسز حاصل کیں۔11 لاکھ 39 ہزار سے زائد نے جنرل ویریفکیشن اور 7 لاکھ 33 ہزار 388 نے کریکٹر سرٹیفکیٹ بنوائے۔2 لاکھ 31 ہزار سے زائد نے کرایہ داری اندراج کروایا۔ ایک لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آرز کی نقول حاصل کیں اور 81 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی درج کروائی۔ ایک لاکھ 54 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس حاصل کئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************
