لاہور(کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس فورس اور انکے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں سنگین بیماریوں کا شکار ملازمین اور انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 14 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سب انسپکٹر جہانزیب کو میجر سرجری کے لیے 05 لاکھ روپے دئیے گئے۔ ہیڈ کانسٹیبل محبوب سلطان کو گردے کی سرجری کیلئے ڈھائی لاکھ روپے جاری کیے۔ سب انسپکٹر اعجاز احمد، غلام رضا، کانسٹیبل راشد عباس کو مائنر سرجریز جبکہ جونیئر کلرک سکندر حیات کو سرجری کیلئے فی کس ایک لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ مرحوم ریٹائر ہیڈ کانسٹیبل محمد علی کی بیوہ کو گردے اور دل کے عارضہ کے علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے دئیے گئے۔ ریٹائرڈ انسپکٹر محمد جمیل کو بیوی کی مائنر سرجری کیلئے 75 ہزار روپے جاری کیے گئے۔ پاکپتن کے کانسٹیبل محمد زمان کو مائنر سرجری کیلئے 65 ہزار روپے دئیے گئے اور ڈرائیور کانسٹیبل قمر حسین کو علاج معالجے کیلئے 30 ہزار روپے دئیے گئے۔
(روز نامہ پاکستان)
**********************